اغوا ہونیوالے سیشن جج کی نامعلوم مقام سے آڈیو ٹیپ اور تصویر اور ویڈیو جاری کر دی گئی

Apr 29, 2024 | 00:27:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے سیشن جج کی نامعلوم مقام سے ویڈیو جاری کر دی گئی۔

مغوی سیشن جج کا بیان میں کہنا ہے کہ میں  جنگل میں  خیریت سے ہوں،مجھے طالبان نے اغوا کیا ہے  ان کےحکومت سے کچھ مطالبات ہیں  جوپورے ہوں گے  تب ہی مجھ کو چھوڑا جائے گا،جج شاکر اللہ مروت نے اپنی مختصر ویڈیو میں اغواکاروں کے مطالبات بتائے بغیر کہا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا حکومت ، حکومت پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ ان کے مطالبات جلد سے جلد پورے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بڑا اپ سیٹ وزیراعلیٰ کے حمایتی امیدوار کوشکست، کس جماعت نے میدان مارا؟