پشاور :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب

Apr 29, 2024 | 09:04:AM

(عامر شہزاد) ڈیرہ اسماعیل خان سے اغواء ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت کو بازیاب کروا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 2 روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بحفاظت بازیاب کروا لیا، مغوی جج خیریت سے اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں، جج شاکر اللہ مروت کو غیر مشروط طور پر بازیاب کروایا گیا۔

یاد  رہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جج کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ نامعلوم ملزموں نے جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ آئی خان کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈا سے اغوا کر کے ان کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی،  اُنہوں نے شاکر اللہ کی  ویڈیو بھی جاری کی تھی ۔سیشن جج کے اغوا کے بعد مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی آئی غازی خان میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن میں بتایا گیا کہ ڈرائیور کو رہا کر کے دہشتگردوں نے اپنا پیغام پہنچانے کو کہا، اپنے پیغام میں دہشگردوں کا کہنا تھا کہ ان کے رشتہ داروں اور خواتین کو جیلوں میں رکھا ہوا ہے، ہم اپنے مطالبات پیش کریں گے، اگر پورے کیے تو جج کو چھوڑ دیں گے، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

مزیدخبریں