پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالرز ملنے کے امکانات روشن،آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا،پاکستان کیلئے ایک ارب10 کروڑڈالر قسط کی منظوری کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں معاشی جائزہ رپورٹ منظوری کیلئے پیش کی جائے گی،پاکستان کو آئی ایم ایف سے دو اقساط میں پہلے ہی ایک ارب 90 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا۔
اس اجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ معاہدے کی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط پاکستان کو دی جائے گی جب کہ آئندہ ماہ کے وسط میں آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کے ساتھ 7 سے 9 ارب ڈالر کے نئے امدادی پروگرام کیلئے مذاکرات کا آغاز کریگا۔
ضرورپڑھیں:کیمیکل سے تیار کردہ آم سے خبردار ہو جائیں
آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع کے مطابق 3 سالہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تمام اہداف حکومت پاکستان نے حاصل کرلیے ہیں اس لیے آج 29 اپریل کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آخری قسط کی منظوری دیگا جو ہفتہ رواں میں اسٹیٹ بینک کو مل جائیگی۔