بارشیں اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم،عامر بھٹی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،گزشتہ روز آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی، وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر لاہور کا موسم خوشگوار اور ٹھندی ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے ،مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ،زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے امکانات ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے23ویں نمبرپرآگیا۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح88،ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح95،یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح87 جبکہ فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح84ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان
اسی طرح پنجاب کے شہر ملتان میں مطلع جزوی ابر آلود ہے،ایئر کوالٹی انڈیکس 134 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں ملتان دوسرے نمبر پر آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتا ن میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اس کے علاوہ استور کے میدانی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈنگ ہوئی،خیبرپختونخوا میں 2 روز کی بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 56 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔