(سلمان سلیم) کراچی میں جمشید کوارٹرز تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کے روز دلہا کو گرفتار کرلیا۔
اہلخانہ دلہا کی گرفتاری کے بعد جمشید کوارٹرز تھانے کے باہر شیروانی لیکر پہنچ گئے۔ گرفتار شہری اسامہ کے دادا نے محلے والوں کیساتھ مل کر جمشید کوارٹرز تھانے کے باہر احتجاج کیا اور اسامہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست
گرفتار شخص اسامہ کے رشتہ دار کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صبح 6 بجے اسامہ کو پولیس نے حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل ملزم پر اس کی بھابھی نے تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزم کو مقدمہ نمبر 239 میں تفتیشی پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔