مفت سولر پینل تقسیم کا منصوبہ ، کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟

Apr 29, 2024 | 12:24:PM

(علی رامے)  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے  گھرانوں کو مفت  سولر پینل تقسیم کا منصوبہ  تیار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد  کو منصوبے سے آوٹ کردیا گیا۔ 6 لاکھ سے زائد افراد کو   بھی پنجاب حکومت سے مفت سولر  پینل نہیں ملے گا۔
گزشتہ روز سولر پینل منصوبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو  بریفنگ بھی دی گئی۔ جس کے مطابق  بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد سولر پینل کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ پنجاب میں صرف 100 یونٹ والے پروٹیکڈ صارفین ہی درخواست دے سکیں گے۔ جس صارف کے نام دو میٹر ہوں گے وہ بھی اس سکیم کے اہل نہیں ہوگا۔ علاہ ازدیگر سرکاری اسکیم سے فائدہ لینے والے بھی اپلائی نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم کی خریداری نہ ہونے پر کسان سراپا احتجاج،صوبائی رہنماء گرفتار
حکام  کے مطابق شہری سولر پینل کی اہلیت کے لیے 8800 پر میسج بھی کرسکتے ہیں۔ اہلیت کیلئے  8800 نمبر جلد ایکٹو کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں