مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خان شہزاد) شہر کی اوپن مارکیٹ کے ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر درجہ سوم کا گھی 33 سے 60 روپے فی کلوگرام مہنگا کردیا گیا۔
رجسٹرڈ صارفین کیلئے درجہ سوم کا گھی 60 روپے اضافے سے 393 روپےفی کلو جبکہ عام صارفین کیلئے درجہ سوم کا گھی 33 روپے اضافے سے 463 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔
مزید پڑھیں: حکومت عوام کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، مریم نواز
اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بھی 5 روپے فی کلوگرام مہنگی ہے. یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 155 روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جارہی ہے.