اسلام آباد کےتعلیمی اداروں اور پبلک مقامات میں ٹریفک موبائل سروس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) اسلام آباد میں تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات میں ٹریفک موبائل سروس اور ٹریفک پولیس موبائل ایجوکیشن سروس کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک پولیس موبائل سروس اور موبائل ایجوکیشن سروس کا افتتاح کردیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات میں ٹریفک موبائل سروس بھجوانے کے احکامات دے دیے ۔
ٹریفک موبائل سہولت سروس کے تحت گاڑیاں سکولوں ،کالجز ،پارکس اور کمرشل ایریا میں جایا کریں گی،سہولت سروس سے عوام لرنر، ڈپلیکیٹ لائسنس بنوا سکیں گے اور ٹریفک دفتر کی مزید سہولیات سے بھی عوام فائدہ اٹھا سکے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ عوام کا ہے وزیراعلٰی نے خوشخبری سنادی
خیال رہے کہ افتتاحی تقریب میں آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔