(24 نیوز)سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا،پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے کمی آگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 429 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 105 روپے ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 2335 ڈالر فی اونس ہے۔