اسلام آباد :مالک مکان کی فائرنگ سے کرایہ دار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آبادکے تھانہ کورال کے علاقہ میں مالک مکان کی فائرنگ سے کرایہ دار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو روز قبل تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق مالک مکان نے ایک ماہ کا کرایہ لیٹ ہونے پر گھر کا سامان قبضہ میں لے لیا،مالک مکان سے سامان واپسی کا مطالبہ کیا تو اشتعال میں آکے فائرنگ کر دی۔ پولیس تاحال ملزم گرفتار نہیں کر سکی ہے۔
مزید پڑھیں: بشام میں چینی قافلے پر حملے میں ملوث چاروں دہشتگرد گرفتار
دوسری جانب متاثرہ شہری کا وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے میرٹ پر داد رسی کا مطالبہ کر دیا ہے۔