کیا پانی پینا آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے؟

Apr 29, 2024 | 17:54:PM

( 24 نیوز) عام طور پر تو نصیحت  کی جاتی ہے کہ زیادہ پانی پینا صحت کیلئےبہت ہی  مفید ہے لیکن مایہ ناز یورولوجسٹ ڈاکٹر محمد نذیر نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ زیادہ  پانی پینا آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

معروف پاکستانی یورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر  نے 24 نیوز کے پروگرام ’ مارننگ وِد فضا‘  میں انکشاف کیا ہے کہ 8 گلاس روزانہ پانی پینا ہر گز لازمی نہیں ہے بلکہ پانی کا استعمال آپ کے کام اور جسمانی مشقت کے مطابق ہونا چاہیے، اگر آپ سخت گرمی میں  مزدوری کر رہے ہیں تو آپ زیادہ پانی پئیں اور اگر آپ اے سی میں بیٹھے ہیں تو آپ کو شاید 4 گلاس کی ہی ضرورت ہو گی، پانی کا تعلق صرف گردوں سے ہی نہیں ہوتا بلکہ پانی کی کمی سے  سارا جسم متاثر ہوتا ہے، ڈی ہائیڈریشن آپ کو نقاہت   کی جانب لے جاتی ہے۔

دوسری جانب  پروگرام  مارننگ وِد فضا  میں ماہر نفسیات ڈاکٹر بسمہ اعجاز نے  تنہائی کی وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں سے  دوری اختیار کرکے تنہائی پسند ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے نزدیک دوسرے غیر اہم ہیں یا آپ کی عدم دلچسپی کا باعث ہیں، تنہائی میں لوگ ڈپریشن کا شکار بھی ہو جاتے ہیں اور نوبت خود کشی  تک جا پہنچتی ہے، موبائل کا استعمال تنہائی کا موجب ہے نوجوان نسل  والدین سے بات کرنے کی بجائے موبائل پر مصروف رہتی ہے جس کے باعث قریبی تعلق اور رشتے متاثر ہوتے ہیں، تنہائی میں کچھ لوگوں کی تخلیقی صلاحیتیں بیدار ہوجاتی ہیں اور وہ  ان کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں : اسد قیصر کا مطالبہ درست، حمایت کا اعلان کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

مزیدخبریں