(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی عدالتوں میں ’لیبر ڈے‘ کے موقع پر یکم مئی کو عام تعطیل ہو گئی۔
یکم مئی کو لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی، یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے عدالتیں بند رہیں گی، یکم مئی کی چھٹی لاہور ہائیکورٹ کے چھٹیوں کےگزٹ نوٹیفکیشن میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس، اسد قیصر نے بڑا مطالبہ کر دیا
ہائیکورٹ بار نے بھی وکلاء کو یکم مئی کی چھٹی کے حوالے سے آگاہ کردیا اور بار کی جانب سے نوٹس بورڈ پر یکم مئی کو چھٹی کے متعلق نوٹس آویزاں کردیا گیا۔