آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

Apr 29, 2024 | 20:33:PM
آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان  ہے، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک /تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں میں عام تعطیل کا اعلان، وجہ بھی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) منگل کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،بالاکوٹ ، ہری پور ، بونیر ، مالاکنڈ ، چترال، باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرم ، وزیرستان اور کرک میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقا ما ت پرژالہ باری کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، میانوالی، بھکر اور نور پور تھل میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی امید ہے، تا ہم اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں جھکڑ /تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہونے کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

انتباہ:
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تیز موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، آندھی، جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔