ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگردہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)ضلع خیبرمیں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، مرنے والے دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور اس کا اہم ساتھی سرغنہ رازق شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، مرنے والے دہشت گردوں میں سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور اس کا اہم ساتھی سرغنہ رازق شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا اوردہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا ،مقامی آبادی کی طرف سے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیر مقدم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر روپے پر حاوی دیگر کرنسیوں نے رگڑا لگا دیا