(محمد حسن) پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر اب والدین کو قید اور حرمانہ ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو جرمانے اور جیل کی سزائیں دینے کا اعلان کر دیا, ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کئے گئے اعلان پر باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کو دفعہ 1 کے تحت جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پانی پینا آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے؟
ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انکاری والدین کو ایک ماہ قید اور 50,000 روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، بچوں کو پولیو ٹیموں سے پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں، پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔