قتل واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم آذربائیجان سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) پنجاب پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو آذربائیجان سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا، اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے سپیشل آپریشنز سیل نے آذربائیجان باکو میں ٹریس کرکے گرفتار کیا، قانونی و سفارتی عوامل مکمل کر کے انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں ٹیم ملزم کو لے کر باکو سے لاہور کے لئے روانہ ہو چکی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو کتنی قید اور جرمانہ ہوگا؟نوٹیفکیشن جاری
ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سپیشل آپریشنز سیل کی پولیس ٹیم آج رات ایک بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، انٹرپول، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اشتہاریوں کو گرفتار کرکے واپس لایا جا رہا ہے۔