مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کی طرف داری، سینئر صحافی سلیم بخاری کا بے لاگ تبصرہ

Apr 29, 2024 | 23:53:PM

Read more!

(24 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی کی طرف داری کرنے پر سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے اپنے تجزیے میں مولانا فضل الرحمان کے قومی اسمبلی میں خطاب کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب کی باتوں سے لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، مولانا کی پی ٹی آئی کیلئے ہمدردیاں سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا مولانا صاحب تحریک انصاف کا ان کے ساتھ ماضی کا رویہ اور بدتمیزیاں بھول گئے ہیں جب مولانا صاحب کو انتہائی غیر مہذبانہ ناموں سے پکارا کرتے تھے اور جواباً تحریک انصاف کے بانی اور پارٹی کے رہنما بھی مولانا کی تضحیک میں کوئی کمی نہ چھوڑتے تھے۔

سینیئر صحافی کا مزید کہناتھا کہ مولانا صاحب جس دہشتگردی کا رونا رو رہے ہیں اس کے اصل سہولت کار تو تحریک انصاف ہی ہے جو کہ طالبان کی سہولت کاری کرتے تھے اور طالبان کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی اجازت دینے کے حامی تھے، اسی لئے عمران خان کو طالبان خان کے نام سے بھی پکارا جاتا تھاجبکہ مولانا صاحب بھی عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا کرتے تھے کیا مولانا صاحب تحریک انصاف اور عمران خان کے متعلق سب کچھ بھول گئے ہیں۔
اسد قیصر کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب اور پولیس پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے جواب میں ان کا تجزیہ تھا کہ اسد قیصر نفسیاتی مریض بن گئے ہیں اور سیاست میں پے در پے ناکامیوں نے ان کو مایوس اور مفلوم کردیا، اسی طرح ڈیل کی باتوں کے متعلق سینئر صحافی نے کہاکہ کچھ تو اندرون خانہ کھچڑی پک رہی ہے جس کی وجہ سے کیس دوبارہ سنے جا رہے ہیں اور سزائیں کالعدم قرار دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
گندم کے کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم بخاری کا کہناتھا کہ کسان احتجاج کیوں کر رہا ہے؟کسان کے ساتھ زیادتی کون کررہا ہے؟کسانوں کو سہولیات باردانہ کی سپلائی کیوں نہیں کی گئی؟ اور بمپر کراپ متوقع ہونے کے باوجود وافر گندم کیوں درآمد کی گئی اور سمگلنگ کیوں ہو جاتی ہے اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟انہوں نے ارباب اختیار کو جھنجھوڑا اور کہا کہ کسان کے مسائل کم کرنے کیلئے گندم کی سمگلنگ پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کسانوں کی طرف سے دی گئی دھمکی کہ آئندہ سے گندم کاشت نہیں کی جائے گی بلکہ کپاس کی فصل بھی کاشت نہیں کریں گے کو حکام کو سیریس لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح تو برآمدات میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر میں بہت کمی آ جائے گی جو کہ پہلے سے ڈوبتی معیشت کیلئے خطرہ ہوگا،سلیم بخاری نے کسانوں کے مسائل کو فوری طور پرحل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکام بالا کو خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔
سلیم بخاری نے رفح اور غزہ پٹی میں تازہ حملوں پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس خبر پر امید کا اظہار کیا کہ عالمی عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم آرمی چیف اور وزیر دفاع کے وارنٹ جاری کرکے ان کو جنگی جرائم میں سزا دے گی، انہوں نے غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کے خاتمے اور عالمی برادری کے مثبت کردار پر زور دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں