انسانیت شرما گئی۔۔چوری کے شبہ میں نوجوان کو اذیت دے کر مار ڈالا۔۔ ویڈیو وائرل

کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر نیمچ میں انسانیت کو تار تار کردینے والا واقع سامنے آیا ہے- چوری کے شک میں ایک نوجوان کو نہ صرف پیٹا گیا بلکہ ایک پک اپ گاڑی سے باندھ کر گھسیٹا بھی گیا-اتنا ظلم کیا گیا کہ نوجوان نے دم توڑ دیا-
#TribalLivesMatter https://t.co/pRaOzvPprE
— Tribal Army (@TribalArmy) August 28, 2021
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس گھناؤنے معاملے میں چار ملزموں کو گرفتار کیا ہے-ملزموں نے نوجوان کے ساتھ بربریت کا ایک ویڈیو بھی بنایا ہے- ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے-بھارتی شہری ویڈیو دیکھ کر ملزموں کے لئے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں-بھارتی پولیس نے اس کیس میں 8 افراد کی شناخت کی ہے- جس میں چار کی گرفتاری ہوچکی ہے-
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے کیوں دوستوں سے بیوی کا ریپ کروایا، وجہ جان کر آپ ماتھا پکڑ لیں گے