(مانیٹرنگ ڈیسک) رحیم یار خان میں 6افراد کا بزرگ شہری پر مقدمہ درج کرانے پر تشدد ۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں 6 افراد نے بزرگ شہری پر تشدد کرکے اس کے بال، داڑھی، مونچھیں اور بھنویں مونڈھ کر منھ کالا کر دیا۔ملزمان نے تشدد کی وڈیو بھی بنائی اور وائرل کر دی۔
خیال رہے تشدد کے شکار بزرگ نے ملزمان کے خلاف ٹیوب ویل کی مشین چوری کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا،پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔