(24نیوز )پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل جوکہ کچھ عرصہ قبل جان لیوا مرض کینسر سے صحتیاب ہوئی ہیں اور اب وہ ہنزہ کی سیر کرنے پہنچ گئیں۔
نادیہ جمیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ہنزہ سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، تصاویر میں اداکارہ موٹر بائیک پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں خوبصورت وادی ہنزہ کے لئے روانہ ہو رہی ہوں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ راستے میں رک کر کڑک چائے پی اور ایک حیرت انگیز ٹیم و ینچرر سے ملی، میرا اگلا ایڈونچر موٹر بائیک پر ہوگا، میں جس جگہ جارہی ہوں، وہاں کے حیرت انگیز لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا اور جگہوں کے بارے میں بتاتی رہوں گی۔
یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے گزشتہ سال 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ ان کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی۔۔بہن نے بہن کا گھر اجاڑ دیا