(24نیوز) لاہور چڑیا گھر میں خواتین کے ساتھ چھیڑخانی منچلوں کو مہنگی پڑ گئی ،سول لائنز پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیادتی ، جنسی ہراسگی اور بدفعلی کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے خواتین، بچیوں کا گھر سے نکلنا محال ہوگیا، آئے روز کسی نہ کسی حوا کی بیٹی کی آبروریزی کی جارہی ہے ،14 اگست کو مینار پاکستان پر ہونےو الے افسوسناک واقعے کے بعد سے ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ رپورٹ ہورہا ہے، آج چڑیا گھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر بابر اشرف انصاری کے مطابق گرفتار ملزموں میں سیف علی اور محمد ذیشان شامل ہیں، جنہیں خواتین کی شکایت پر چڑیا گھر سے حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے کچھ گھنٹے پہلے دولہے کی دردناک موت۔۔دلہن نے پھر کیا کیا جانیے!
دونوں ملزموں کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموں کو تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی۔۔بہن نے بہن کا گھر اجاڑ دیا