پولیس کا احتجاجی ڈاکٹروں پر پیپر سپرے اور شیلنگ، 2 ڈاکٹرز بے ہوش

Aug 29, 2021 | 12:27:PM

( 24نیوز)نیشنل لائسنسنگ امتحان  کے خلاف ینگ ڈاکٹرز آج بھی امتحانی سینٹر کے  باہر سراپا احتجاج،  پولیس نے مظاہرین پر پیپر سپرے ( مرچوں کا سپرے )  اور شیلنگ کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل لائسنسنگ امتحان ( این ایل ای )  کے خلاف سراپا احتجاج ینگ ڈاکٹرز نے بیرئیر ز اور خاردار تاریں ہٹانے کی کوشش  کی جس پر پولیس نے مظاہرین پر مرچوں کا سپرے  اور شیلنگ کردی  جس کی وجہ سے دو ڈاکٹرز بے ہوش ہو گئے ۔


مظاہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سال محنت کرکے مستند ڈگری حاصل کرنیوالے ڈاکٹروں کو پریکٹس کیلئے  لائسنس حاصل کیلئے نیشنل لائسنسنگ ایگزیم امتحان پاس کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جبکہ گورنمنٹ کے ریکارڈ میں یہ ڈاکٹرز کوالیفائیڈ ڈگری ہولڈرز ہیں،این ایل ای ایک کالا قانون ہے جسے وہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے،  پی ایم سی  والے  اپنے وعدے سے مکر رہے ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ  برکت مارکیٹ سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہی تعینات تھی جبکہ  مظاہرین کو روکنے کیلئے امتحانی مرکز کے باہر بیریئر اور خاردار تاریں لگائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:    سفر کے دوران مال گاڑی کے جوائنٹ کھلنے سے تیل بہنے لگا،ہنگامی امداد طلب

مزیدخبریں