(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں بزرگ شہری پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی،انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ بزرگ شہری کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا،بزرگ شہری پر تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے،انہوں نے کہا کہ ملزمان قرار واقعی سزا کے حق دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین حافظ مشتاق احمد سلطانی انتقال کر گئے