سعودی عرب:گرمی کے موسم میں شدید بارش اورژالہ باری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے گرم ترین شہر میں گرمی کے باوجود شدید بارش اور ژالہ باری۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف کے علاقے السیل الکبیر کی وادی البھیتہ میں انتہائی گرم موسم ہونے کے باوجود شدید بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی۔البھیتہ کی وادی میں ژالہ باری کے منظر کو ویڈیو میں بھی شیئر کیا گیا ہے۔
تساقط كثيف لحبات البرد الان على #البهيته بالسيل الكبير
— طقس منطقة مكة المكرمة ⛈ (@Makkah_wether) August 24, 2021
رصد العضو / منصور المطرفي pic.twitter.com/PbHpMvDV80
واضح رہے19سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں بارش اور ژالہ باری کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص منظر کو عکس بند کرتے ہوئے عربی میں خدا کا شکر بھی ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ مموسمیات کی جانب سے شہریوں کو شدید بارشوں کے حوالے سے پہلے ہی خبردار کیا جا چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے بزرگ شہری پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا