نور بخاری کو کس ڈرامہ کی آفر مسترد کرنے کا پچھتا وا آج بھی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)دین کی خا طر شو بز سے کنا رہ کشی اختیا ر کر نے وا لی سا بق اداکارہ نور بخاری نے نجی چینل کے کامیاب ڈرامے کی پیشکش کو ٹھکرا کر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں نور بخاری نے کہا انہیں ڈراما سیریل ’’الف، اللہ اور انسان‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ اس ڈرامے میں انہیں طوائف کا کردار ادا کرنا تھا لیکن انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے منع کردیا۔ بعد ازاں یہ کردار ادا کارہ ثنا فخرنے ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:100 بچوں کے قاتل کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری
نور بخاری نے کہا بعد میں جب میں نے یہ ڈراما ٹی وی پر دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا اور یہ ایک اچھا پروجیکٹ تھا لہذا مجھے اس ڈرامے کی آفر ٹھکرا کر بہت پچھتاوا ہوا اور یہ پچھتاوا آج بھی ہے۔
یا د رہے کہ ڈراما سیریل ’’الف اللہ اور انسان‘‘ پاکستان کے نجی چینل پر 2017 سے 2018 کے درمیان نشر کیا گیا تھا۔ ڈرامے میں اداکارہ اشنا شاہ، میکال ذوالفقار، کبریٰ خان، شہزاد شیخ، عمران اشرف اور ثنا فخر نے ادا کاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’شارٹس‘ پہن کر اذان دینے والے موذن کی ویڈیو وائرل۔۔قا نونی کارروائی شروع