افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ حملہ۔۔4 بچوں سمیت6 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ حملے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں4 بچے بھی شامل ہیں ۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے شمال مغربی علاقے میں راکٹ حملہ ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں4 بچے بھی شامل ہیں ،راکٹ حملے میں دو گاڑیاں اور مکان کا کچھ حصہ تباہ ہوا۔
طالبان ترجمان کے مطابق امریکی فضائی حملے میں خودکش بمبار والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،جو کابل ائیرپورٹ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔
ایک عینی شاہد نےافغانستان انٹرنیشنل کو بتایا
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 29, 2021
ایک راکٹ اس گھر میں کھڑی ایک کار سےٹکرایا، ایک بچےسمیت ایک خاندان کے 2افراد ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوئے، تاہم طالبان ترجمان کےمطابق امریکی فضائی حملےمیں خودکش بمبار والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو کابل ائیرپورٹ پر حملہ کرنا چاہتےتھے pic.twitter.com/DkeBqYC8k5
واضح رہے کہ کابل سے غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔چند روز قبل کابل میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں میں سینکڑوں افراد لقمہ جل بن گئے تھے۔اتوار کو صبح ہی سے امریکا کا جانب سے کابل ایئرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔امریکا نے اپنے شہریوں اور دیگر لوگوں کو ایئر پورٹ سے دور رہے کی ہدایت کی تھی۔
کابل ائیرپورٹ کے نزدیکی مقام سے
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 29, 2021
ڈرون طیارے کی بمباری کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے
امریکی حکام کے مطابق ڈرون کابل ائیرپورٹ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد خودکش حملہ آور سوار تھے pic.twitter.com/0rSTFUUb37
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے سابق اول نائب صدر امراللہ صالح صوبے پنج شیر میں۔ویڈیو وائرل