(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نے ناراض لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کو منا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے تحفظات پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اوران کی دیگر سیاسی تنظیموں میں شمولیت کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں، شہباز شریف کی کراچی یاترا کے منظر نامے سے بھی مفتاح اسماعیل غائب تھے۔
لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے شہبازشریف سے ملاقات کی ،ملاقات میں شہبازشریف نے مفتاح اسماعیل کو منا لیا،لیگی رہنما کاکہناتھا کہ پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے ، ن لیگ کے علاوہ میری سیاست نہیں ،پارٹی چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں ۔
مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے اورشہباز شریف کی گاڑی چلا کے جلسہ گاہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میاں محمود الرشید کی گاڑی پر آر پی او شیخو پو رہ کی جعلی نمبر پلیٹ کا انکشاف۔۔پو لیس نے قبضہ میں لے لی