30 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کا جنم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغانستان سے شہریوں کو برطانیہ لے جانے والی ترکش ائیر لائن میں خاتون نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کو جنم دے دیا ۔
ترکش ائیرلائن کے مطابق افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لئے استعمال ہونے والی پرواز مسافروں کو برمنگھم لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران 26 سالہ حاملہ خاتون سمیہ نوری کی طبیعت خراب ہو گئی۔ پرواز میں ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود نہ ہونے کے سبب جہاز کے عملے نے ہی بچی کی پیدائش میں مدد کی۔
سمیہ نوری نامی ایک افغان خاتون نے گزشتہ روز کابل سے برطانیہ جانے والی فوجی پرواز میں بچے کو جنم دیا۔ pic.twitter.com/Nq8wIJ1yMv
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 29, 2021
ائیرلائن نے بتایا کہ طیارے کو احتیاطی طور پر کویت میں اتارا گیا تھا تاہم خاتون اور بچی کے خیریت سے ہونے پر طیارہ دوبارہ برمنگھم کی جانب روانہ کر دیا گیا۔کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد خاتون اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ہمراہ افغانستان سے برمنگھم جارہی تھیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی انخلا کے دوران امریکی طیارے میں افغان خاتون نے جرمنی کی ائیربیس پر ایک بچی کو جنم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔نور بخاری کو کس ڈرامہ کی آفر مسترد کرنے کا پچھتا وا آج بھی ہے؟