بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے۔حکمت یار کا انتباہ

Aug 29, 2021 | 19:24:PM
 بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے۔حکمت یار کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز کرے۔
کابل میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، عدم مداخلت کے بجائے بھارت نے ایک جنگجو گروپ کی حمایت شروع کر دی ہے۔ بھارت کی اخلاقی و سیاسی ذمہ داری ہے کہ دنیا کو یقین دلائے کہ اب وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ آج کل سوشل میڈیا پر ایک سابق بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ بھارت احمد شاہ مسعود کو پیسے دے اور سپورٹ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن بھارت سمیت سب کے فائدے میں ہے، بھارت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی طرح ماضی کی غلطیاں مانے اور عدم مداخلت کا اعلان کرے، دہلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو یقین دلائے کہ کابل کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔


گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ پنج شیر میں برناڈ نامی فرانسیسی یہودی آیا ہے، یہ ماضی میں بھی احمد شاہ مسعود کے ساتھ رہا ہے، اس شخص کے ساتھ 600 افراد کی انٹیلی جنس ٹیم بھی ہے۔بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ داعش ایک مسئلہ ہے مگر اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، داعش کسی مسئلے کی بنیاد بھی ہو سکتا ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہو گیا تو داعش کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاطالبان کا خواتین کو شرعی لباس کے ساتھ کام جاری رکھنے کا بیان بالکل ٹھیک ہے یہ ہمارے افغان دستور اور روایت کے مطابق ہے کسی اور بیرونی ملک کو اجازت نہیں کہ وہ اپنا مغربی لباس ہم پر مسلط کریں۔کابل میں نئی تبدیلیاں مثبت ہیں ہم اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔100 بچوں کے قاتل کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری