اپوزیشن جماعتوں نے کرپشن، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کے علاوہ کچھ نہیں کیا: فرخ حبیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سمیت باریاں لگانے والی سیاسی جماعتوں نے کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اگر انھیں عوام کا اتنا ہی خیال ہوتا تو یہ اپنے ادوار میں کرپشن کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کرتے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جس نے ہر سال صوبوں کو این ایف سی کے علاوہ بھی مساوی مواقعے فراہم کئے ہیں۔
فرخ حبیب کاکہناتھا کہ سندھ کی حکومت کی کرپشن کی لازوال داستانوں کی وجہ سے کراچی ٹرانسفرمیشن پلان، پانی فراہمی کے k-4 منصوبے پر وفاق خود کام کررہاہے،بلاول صاحب، آج تک تو آپ یہ نہیں بتا سکے کہ این ایف سی کی مد میں وفاق کی جانب سے دیئے گئے 1900 ارب کہاں استعمال ہوئے،جھوٹ، کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس پیپلز پارٹی کی پہچان بن چکی ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے کہاکہ پرچی چیئرمین صاحب، سلیکٹڈ کی تعریف پر آپ پورا اترتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ ایک وصیت پر آپ اس عہدے پر ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ انصاف، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر 2023 کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، بلاول سمیت دھاندلی زدہ اور چور راستے سے اقتدار میں آنے والے ایسے ہی منہ دیکھتے رہ جائیں گے، فرخ حبیب نے کہاکہ عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی آڑ میں لوٹ مار کی ہے، بلاول صاحب، آپ کی کاکردگی یہ ہی ہے کہ زرداری کی اولاد ہیں، کبھی کسی سیاسی جدوجہد میں شامل نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام عمران حکومت سے نجات کیلئے میرا ساتھ دیں: بلاول بھٹو