”شوہر سے پیار مگر اس کیلئے کھانا نہیں پکاسکتی“نادیہ حسین نے اپنے بیان کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان بھی شیئر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)”شوہر سے پیارہے مگر اس کیلئے کھانا نہیں پکاسکتی“معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنے بیان کے حوالے سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان شیئر کردیا۔
اداکارہ نادیہ حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں ، نادیہ حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں کہاہے کہ ”سن لو سب۔۔۔کان کھول کر“۔
View this post on Instagram
نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر مولانا طارق جمیل کی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے ۔ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے کہاہے کہ بیوی کی ذمہ داری شوہر کی روٹی بنانا بھی نہیں ہے۔شوہر کا کام کرنا یا اس کے خاندان کے کام کرنا بیوی کا ”فرض “نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ کام کروضرور ،مگر شوق سے کرو،محبت سے کرو،جب خاوند اور اس کا خاندان بھی محبت دیتا ہو۔
نادیہ حسین نے کہاکہ کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتا،اپنے حقوق کیلئے لڑنا سیکھو۔ان کاکہناتھا کہ الگ گھر یا الگ پورشن یا الگ کمرہ شادی شدہ عورت کا حق ہے
اداکارہ نے آخر میں مولانا طارق جمیل کا شکریہ اداکرتے کیا،اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو ساڑھے 85 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: شو ہر سے پیا ر مگر اس کیلئے کھانا نہیں پکا سکتی ۔۔سپر ما ڈل نا دیہ حسین