سندھ میں کورونا سے 22 اموات، 1165 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15112 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 1165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی دوران 22 مریض بھی انتقال کرگئے۔
انھوں نے بتایا کہ اموات کی مجموعی تعداد 6834 ہوچکی ہے، آج مزید 255 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 372982 ہوچکی ہے۔ اب تک 5521243 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 430433 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 50617 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 592 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 985 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 871 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1165 نئے کیسز میں سے 616 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی سے 220، ضلع جنوبی سے 180، کورنگی سے 70، ضلع وسطی سے 64، ملیر سے 57 اور ضلع غربی سے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 177، بدین 50، ٹھٹہ 36، تھر پارکر 29، میرپور خاص 27، مٹیاری 25، شہید بینظیرآباد 24، ٹنڈو الہ یار 24، سانگھڑ 23، کشمور 18، ٹنڈو محمد خان 16، جامشورو 15، سجاول 14، عمرکوٹ 12، دادو 9، گھوٹکی 9، سکھر 8، لاڑکانہ 6، خیرپور 2 جبکہ شکارپور اور جیکب آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں نے کرپشن، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کے علاوہ کچھ نہیں کیا: فرخ حبیب