کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مسیحا انتقال کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مسیحا انتقال کرگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ماہر امراض جلد ڈاکٹر لیاقت علی خان گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ڈاکٹر لیاقت علی انسٹیوٹ آف اسکن ڈیزیزز سندھ میں چیف ڈرماٹولوجسٹ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:12 سالہ بنیامین نےسکول تعطیلات کے دوران 4 لاکھ ڈالر کیسے کمائے؟جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا
یا د رہے کہ کو رونا وائرس کے باعث مزید 69 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3 ہزار909 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 ہزار 918 ٹیسٹ کئے گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 تک جا پہنچی۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4 لاکھ 29 ہزار 422، ۔پنجاب میں 3 لاکھ 89 ہزار 688، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 759، اسلام آباد میں 98 ہزار 739، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 855، بلوچستان میں 32 ہزار 157 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 861 ہوگئی۔اس کے علاوہ 10 لاکھ 33 ہزار 373 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ، 517 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں، 6 ہزار 173 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار سنجے دت بیساکھیوں کےسہارے چلنے پر مجبور۔۔اہلیہ نے ویڈیو شیئر کر دی