صدر عارف علوی نے شہباز حکومت کی آواز میں آواز ملا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے عالمی برادری سے مدد کےلئے حکومتی اپیل کی توثیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کرے گی: شوکت ترین کا بڑا دعویٰ
صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ 1000 سے زیادہ جانیں ضائع اور اربوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
Floods have devastated Pakistan. More than 1K lives lost & billions of $s of infra structure damaged. Our institutions are trying their best to help people & knowing our unique spirit, I am sure that we will open our hearts. Let me reinforce govt's appeal for int. assistance.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 28, 2022
صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے ادارے لوگوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اپنی قوم کے منفرد جذبے کو دیکھتے ہوئے مجھے پورا یقین ہے کہ ہم اپنے دل کھولیں گے، میں عالمی برادری سے مدد کے لئے حکومتی اپیل کی توثیق کرتا ہوں۔