نواز اور شہباز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست: بڑا فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر عارف علوی نے شہباز حکومت کی آواز میں آواز ملا دی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پٹیشنر ظفر علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل میں کہا کہ حکومت نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے شورٹی جمع کرانے کا کہا تھا۔
اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل سے نکالا، کسی کورٹ نے نہیں، وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت سے اجازت نہیں لی، حکومت نے اس عدالت سے رجوع ہی نہیں کیا جہاں اپیلیں زیر سماعت ہیں۔
وکیل ظفر علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے ایک مرتبہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے رقم جمع کرانے کی شرط رکھی تھی، لاہور ہائی کورٹ میں رٹ فائل ہوئی جس پر ایک آرڈر ہوتا ہے، اُس عدالتی کارروائی میں نواز شریف اور شہباز شریف نے انڈر ٹیکنگ دی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر عبوری حکم تھا یا حتمی فیصلہ سنایا گیا تھا ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔