آرمی چیف کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس سال بڑے پیمانے پر سیلاب آیا، ہمارے پاس وسائل محدود ہیں ،لوگوں کو ریلیف دینے اور بحالی میں کئی سال لگ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج کے وسائل محدود ہیں، پاکستان کے مخیر حضرات اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دوست بھی آگے آئیں اور مشکل حالات میں گھرے لوگوں کی مدد کریں،یقین ہے ہمیشہ کی طرح ہمارے تارکین وطن پاکستان میں اپنے بھائیوں کو مایوس نہیں کریں گے،مشکل کی اس گھڑی میں سب کو مل جل سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔