عظمیٰ بخاری نے فخر کو صادق اور امین کیوں کہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو صادق اور امین ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا کیونکہ ایشیا کپ 2022 میں گزشتہ روز بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا اور کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند ان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں، مگر پھر بھی وہ گراؤنڈ سے چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے ایشیا کپ 2022 کے لیے پاک بھارت میچ پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ کے بعد ساری قوم کی طرف سے فخر زمان کو ایک اور صادق اور امین ڈکلیئر کر دیا جائے۔عظمیٰ بخاری نے 2 بھارتی فلموں کے پوسٹر کے ساتھ فخر زمان کی تصویر شیئر کی ہے، ایک پوسٹر ’ایماندار‘ فلم کا ہے جبکہ دوسرا ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ کا ہے۔
آج کے میچ کے بعد ساری قوم کی طرف سے فخر زمان کو ایک اور صادق اور امین ڈیکلئر کر دیا جائے،متفقہ فیصلہ #PakVsInd pic.twitter.com/e4YMn082rF
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 28, 2022
عظمیٰ بخاری نے 2 بھارتی فلموں کے پوسٹر کے ساتھ فخر زمان کی تصویر شیئر کی ہے، ایک پوسٹر ’ایماندار‘ فلم کا ہے جبکہ دوسرا ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ کا ہے۔دوسری جانب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ثناء میر نے بھی ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گراؤنڈ میں شور کے باعث کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند فخر زمان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں، مگر پھر بھی ان کا گراؤنڈ سے چلا جانا بہت ہی احسن اقدام ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت صرف 2 گیندوں قبل حاصل کرسکا۔