امدادی سامان پھینکنے کیلئے ہیلی کاپٹرز کو خشک زمین نہیں مل رہی: شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں ایسی مون سون بارشیں پہلے کبھی نہیں ہوئیں،ہیلی کاپٹرز کو امدادی سامان پھینکنے کیلئے خشک زمین نہیں مل رہی ۔
تفصیلات کے مطابق جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ مسلسل8 ہفتے سے ملک کے جنوبی حصے میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں جس سے کئی اضلاع سمندر کا منظر پیش کر رہے ہیں، مون سون بارشوں اور سیلاب سے 3 کروڑ30 لاکھ افراد متاثرہوئے ، یہ کسی بھی چھوٹے ملک کی آبادی کے برابر ہے،سیلاب متاثرین کی امداد کےلئے سب کو آگے آنا ہو گا، اکثر علاقے چھوٹے سمندرجیسا منظر پیش کررہے ہیں،سیلاب میں پہلی بار امدادی کاموں کے لئے بحریہ کو تعینات کرنا پڑا، یہ خراب موسم ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔