عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پیمرا نے چیئرمین عمران خان کی بیس اگست کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔21 اگست کو پیمرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں ریلی میں کی گئی تقریر میں سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کردی تھی۔اس حوالے سے پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، جس کے تحت اب کوئی بھی ٹی وی چینل عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر نہیں کرسکتا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کی تقاریر ریکارڈ کرکے چلا سکتےہیں۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں، اور ان کی تقاریر سے نقص امن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔پیمرا کے ڈی جی مانیٹرنگ اشفاق جمانی نے عدالتی حکم پرعمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ جمع کرایا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں متعلقہ ریکارڈ طلب کیا تھا۔