سازش بے نقاب، آئی ایم ایف پروگرام روکنے کیلئے شوکت ترین کی فون کال منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب ہوگئی، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی وزیر خزانہ پنجاب سے فون کال منظر عام پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے پی ڈی ایم کی بڑی وکٹ گرا دی
آئی ایم ایف سے ڈیل ناکام کرانے کی کوششیں، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب ہوگئی۔
شوکت ترین نے وزیر خزانہ پنجاب اور کے پی کو فون کیا جس میں انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے پر تعاون نہ کرنے کا کہا۔ کیا لکھنا ہے، کیسے لکھنا ہے، شوکت ترین نے یہ بھی بتا دیا۔
#PMReliefFund
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 29, 2022
یہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے
اس کو بے نقاب ہونا چاہیے اگر یہ جھوٹی کال ہے تو ۔شر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے pic.twitter.com/XIwrCpa3f1
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ پنجاب کو فون کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم پر دہشت گردی کے کیس بناتے ہیں، ہم تعاون نہیں کریں گے، آپ کہیں ہم نے جو یقین دہانی کرائی تھی وہ سیلاب سے پہلے کی تھی، آپ کہیں سیلاب پر بہت پیسہ خرچ ہوگا ہم تعاون نہیں کریں گے۔
یہ سازش پاکستان کی اسٹیٹ کے خلاف ہے اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 29, 2022
سب سے پہلے پاکستان https://t.co/mhIdE26gUA
پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاوی نے شوکت ترین سے سوال کیا کیا ایسا کرنے سے ریاست پاکستان کو نقصان تو نہیں ہوگا، جس پر شوکت ترین نے کہا کہ ملک کو نقصان تو ہوگا، آئی ایم ایف سوال تو کرے گا کہ پیسے کیسے پورے ہوں گے۔
شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خط بھیجنے کے بعد ہم تینوں پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں، آپ لکھیں سیلاب نے پورے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ شوکت ترین کی ہدایات پر وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔