سازش بے نقاب، آئی ایم ایف پروگرام روکنے کیلئے شوکت ترین کی فون کال منظر عام پر

Aug 29, 2022 | 12:12:PM

 (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب ہوگئی، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی وزیر خزانہ پنجاب سے فون کال منظر عام پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے پی ڈی ایم کی بڑی وکٹ گرا دی

 آئی ایم ایف سے ڈیل ناکام کرانے کی کوششیں، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب ہوگئی۔

 شوکت ترین نے وزیر خزانہ پنجاب اور کے پی کو فون کیا جس میں انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے پر تعاون نہ کرنے کا کہا۔ کیا لکھنا ہے، کیسے لکھنا ہے، شوکت ترین نے یہ بھی بتا دیا۔

 سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ پنجاب کو فون کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم پر دہشت گردی کے کیس بناتے ہیں، ہم تعاون نہیں کریں گے، آپ کہیں ہم نے جو یقین دہانی کرائی تھی وہ سیلاب سے پہلے کی تھی، آپ کہیں سیلاب پر بہت پیسہ خرچ ہوگا ہم تعاون نہیں کریں گے۔

پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاوی نے شوکت ترین سے سوال کیا کیا ایسا کرنے سے ریاست پاکستان کو نقصان تو نہیں ہوگا، جس پر شوکت ترین نے کہا کہ ملک کو نقصان تو ہوگا، آئی ایم ایف سوال تو کرے گا کہ پیسے کیسے پورے ہوں گے۔

 شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خط بھیجنے کے بعد ہم تینوں پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں، آپ لکھیں سیلاب نے پورے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ شوکت ترین کی ہدایات پر وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں