نئی ایپل واچ میں کیا نیا ہوگا؟

Aug 29, 2022 | 12:25:PM

(ویب ڈیسک) ایپل پرڈاکٹس کے نئے ماڈلز کا انتطار دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے نئی خبر سامنے آئی ہے کہ ایپل کی نئی واچ، ایپل آئی فون 14 سے ملتی جلتی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ 7 ستمبر کو ایپل کی اہم ترین مصنوعات منظرِ عام پر پیش کی جائیں گی۔ اس میں 2017ء کے بعد ایپل نے ایک نیا جملہ ’’ ون مور تھنگ‘‘ دہرایا ہے اور یہ کوئی بہت خاص شے ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ 2014ء میں ون مور تھنگ کا ذکر ہوا تو ایپل واچ پیش کی گئی اور اس کے بعد 2017ء میں یہ فقرہ دوہرایا گیا تو آئی فون ایکس سامنے آیا اور اب دوبارہ ایپل نے اسے استعمال کیا ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کے مطابق یہ ایپل واچ کا ایڈوانس ورژن ہوسکتا ہے جس کو ’ایپل واچ پرو‘ کا نام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون14 کب لانچ ہوگا؟ ایپل نےبڑاعلان کردیا

لیکن ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ اس واچ کا ڈیزائن دیکھنے میں آئی فون 14 جیسا ہوگا کیونکہ ایپل اپنی مصنوعات کی ڈیزائننگ میں یکسانیت کا قائل ہے۔ اس کے علاوہ اس بار ایپل واچ کو بہت مضبوط اور پائیدار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں