ٹرین پر سفر کرنےوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

Aug 29, 2022 | 13:54:PM

(24نیوز)جدید ترین سہولیات کی حامل مسافر بوگیوں کی تیاری آخری مراحل میں داخل،پاکستان ریلویز کی چین سے آرڈر کی گئی 230 نئی مسافر کوچز کی پہلی کھیپ دسمبر سے ملنا شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  چین سے آرڈر کی گئی جدید ترین سہولیات سے آراستہ آرام دہ  کوچز 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کیلئے موزوں ہیں،لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کے اعلی افسروں پر مشتمل وفد نے کوچز کا جائزہ لیا۔

ریلوے سسٹم میں نئی کوچز کی آمد سے ٹرینوں سے ناکارہ اور پرانی بوگیوں کو الگ کیا جا سکے گا، کوچز کی قلت کے باعث ٹرینوں میں میں گھنٹوں تاخیر اور حادثات کی شرخ میں کمی لائی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر  کی قیمت میں حیران کن اضافہ، روپیہ کمزور

مزیدخبریں