(ویب ڈیسک )بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب17 کروڑ ڈالر کا قرض جاری ہونے سے رکا ہوا پروگرام بحال ہوجائے گا۔
یاد رہے پاکستان نے پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالر اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ دو ہفتے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا تھا، واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششیں جاری رہیں اور اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مختلف ممالک سے روابطہ کیا تھا۔ جس کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھ گئی تھی۔ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔آج ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں سعودی عرب کے قرض کا کوٹہ بھی پاکستان کو دیے جانے کا امکان ہے۔