شوکت ترین کی آڈیو اصلی یا نقلی ؟ تحریک انصاف کا بڑا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی مبینہ آڈیو پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں:سافٹ ڈرنک پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم خبر آگئی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے منظر عام پر آنے والی شوکت ترین کی آڈیو لیکس پر کہا کہ شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی، آڈیو میں کٹ پیسٹ والا کام یہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔
اسد عمر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمٹمنٹ سے متعلق کچھ روز سے شور مچا جا رہا ہے، پی ڈی ایم نے ان 3 ماہ میں کیا کیا سب کو علم ہے، امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظور کرلے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے وفاق کو خط لکھا، یہ کہتے تھے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جا رہے ہیں، ان کی تقاریر دیکھ لیں انہوں نے کہا یہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنانے جارہے ہیں، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا 2 ماہ سے وقت مانگ رہے ہیں۔
اسدعمر نے کہا کہ خط میں کہا گیا کہ کچھ اقدامات ہیں جو وفاق کو لینے پڑیں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر حکومت کو مثبت جواب دیا، پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھیں گے تو کہیں گے ہمارے کیسز ختم کریں، پی ڈی ایم والے خود کو وائسرے سمجھ بیٹھے ہوئے ہیں۔