دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 10 افراد جاں بحق

Aug 29, 2022 | 16:01:PM

(ویب ڈیسک) سیہون شریف کے قریب   دریائے سندھ کے سیلابی پانی میں کشتی الٹنے سے10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی شکار کشتی میں 20سے زائد افراد سوار تھے۔7 افراد کو زندہ باہر نکالا گیا ہے۔ مزید 3 افراد کی تلاش  جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث متاثرین نقل مکانی کر رہے تھے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: ترکیہ سے تیسرا طیارہ امداد لے کر کراچی پہنچ گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون شریف منتقل کر دی گئیں ہیں۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد  کی شناخت ریشماں کھوکھر، ثمینہ کھوکھر، منظور کھوکھر، شبانہ راہپوٹو، فاروق کھوکھر، زبیدہ چنہ، شہزور چنہ، اقراء عمرانی، وکیلاں کھوکھر اور ریحان کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔
 

مزیدخبریں