پاکستان کے ہاکی اولمپیئن منظور جونیئر انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان کے ہاکی اولمپیئن اور سابق کپتان منظور جونیئر انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی منظورحسین جونیئر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سےہوا۔ ان کی عمر 63 برس تھی۔منظور جونیئرکو آج صبح دل کا دورہ پڑنے کے باعث شہر کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے پی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ منظورجونیئر نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
وہ ہاکی ورلڈ کپ میں 1978 اور 1982 کی فاتح قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ انھوں نے 1975 سے 1984 تک 175 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 86 گول اسکور کئے۔