چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہاکی لیجنڈ اولمپئین منظور حسین جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار 

Aug 29, 2022 | 17:26:PM

(24 نیوز) جنرل قمر جاوید باجوہ نے نامور کھلاڑی اور ہاکی لیجنڈ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ منظور حسین جونئیر آرمی چیف کے ذاتی دوست بھی تھے۔

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی اور غمزدہ خاندان کے ناقابلِ تلافی نقصان پر انہیں صبر کی تلقین کی۔

یاد رہے کہ ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی منظورحسین جونیئر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سےہوا۔ ان کی عمر 63 برس تھی۔ منظور جونیئرکو آج صبح دل کا دورہ پڑنے کے باعث شہر کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان کے ہاکی اولمپیئن منظور جونیئر انتقال کرگئے

پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے پی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ منظورجونیئر نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984ء کے لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ ہاکی ورلڈ کپ میں 1978ء اور 1982ء کی فاتح قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ انھوں نے 1975ء سے 1984ء تک 175 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزیدخبریں