چین کا پاکستان کو سیلاب سے متعلق امداد اور تعمیر نو میں مزید مدد دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین نے پاکستان کو سیلاب سے متعلق امداد اور تعمیر نو میں مزید مدد دینے کا اعلان کردیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ ژاﺅلی جیان نے کہاہے کہ عالمی موسمیاتی ردعمل میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے ، چین پاکستان کو سیلاب سے متعلق امداد اور تعمیر نو میں مزید مدد دے گا،پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی معمومات دل دہلا دینے والی ہیں ۔
ترجمان کا کہناتھا کہ چین اور پاکستان موسمی سٹرٹیجک تعاون میں شراکت دار ہیں ، چین اور پاکستان ایک دوسرے کے خوشی غم میں شریک ہیں، مشکل وقت میں دل کی گہرائیوں کیساتھ پاکستان کے ساتھ ہیں ۔
ترجمان ژاﺅلی جیان کا مزید کہناتھا کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی ہم منصب سے ہمدردی کااظہار بھی کیا، چین نے پاکستان کو 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل، 50 ہزار ترپالیں فراہم کی ہیں، پاکستان کو ہنگامی انسانی امداد کی اضافی کھیپ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، چینی ریڈکراس پاکستان ریڈکریسنٹ کو 3 لاکھ امریکی ڈالر نقد دیگی،آل پاکستانی چائینز انٹرپرائرز ایسوسی ایشن نے سیلاب ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ دیا۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ، چین میں پاکستانی سفارتخانہ فنڈ ریزنگ کیلئے رابطہ میں ہیں ،یقین ہے کہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے، جلدہی اپنے گھر دوبارہ تعمیر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاکی اولمپیئن منظور جونیئر انتقال کرگئے