اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Aug 29, 2022 | 19:28:PM
سابق وزیراعظم عمران خان، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، نام سٹاپ لسٹ، نکالنے کی درخواست، سماعت کیلئے مقرر،
کیپشن: اعظم خان سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ بیرون ملک جانے کیلئے 25 اگست سے 25 ستمبر تک چھٹی منظور ہو چکی ہے ،چھٹی لینے کے بعد پتہ چلا نام سٹاپ لسٹ میں دوبارہ شامل ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ اعظم خان سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: خدیجہ تشدد کیس؛ عدالتی دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا